اسرار احمد خان، لوٹن
کشمیری کمیونٹی لوٹن کی جانب سے قائد تحریک مرحوم و مغفور بانی و سپریم ہیڈ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ امان الّلہ خان کو والہانہ خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ لبریشن فرنٹ لوٹن برانچ کے اہتمام سے اتوار ظہر کی نماز کے بعد مرکزی جامع مسجد لوٹن میں ایک تعزیتی مجلس منعقد کی گی جس کے پہلے حصے میں مرحوم قائد کے لیے قرآن خوانی کی گی اور دوسرے حصے میں خراج عقیدت پیش کیا گیا.
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سفارتی شعبہ کے سربراہ ظفر خان نے قائد تحریک امان اللّہ خان صاحب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو ے کہا امان اللہ خان کشمیر کی آذادی و خومختاری اور وحدت کی علامت ،جہد مسلسل کے سر خیل اورایک عظیم لیڈر تھے جن کی ساری زندگی کشمیر کی آذادی کی تگ و دو میں گزری اور کبھی بھی اپنے میشن میں کوی لغزش نا دیکھائ وہ شعور کی حد تک اپنے میشن کو کامیاب کر گے ہیں اب یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان کے میشن کو عملی طور پر مکمل کریں ـ لبریشن فرنٹ کے پاس جناب امان اللہ خان کے جانشین اور ایک مضبوط لیڈر یاسین ملک ماجود ہیں جن کی قیادت میں ہم اپنے میشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھے گے .
لبریشن فرنٹ یوـ کے زون کے صدر صابر گل نے سپریم ھیڈ امان اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا قائد تحریک کی زندگی کا ایک ایک لمحہ تحریک کے لیے وقف رہا اور پوری دنیا میں کشمیر کاز کو اجاگر کیا جس کے لیے کئ بار مختلف ممالک کے جیل خاںوں کی اذیتوں کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن کبھی بھی اپنے پایہ استقلال میں کوی لغزش نا دیکھائ، قائد تحریک عزم وہمت اور رواداری کی عظیم مثال تھے اپ سے شدید اختلاف رکھنے والے بھی اپ کو مخلص حریت پسند اورمحب وطن مانتے تھے.
سینئر نائب صدر یو کے زون مشتاق ملک کے مطابق قائد تحریک ایک عظیم قائد، ایک مفکر، ایک مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ ثابت قدمی اور جہد مسلسل کا وہ روشن مینارہ تھے جن پر ہزاروں کتابیں لکھی جا سکتی ہے
سینئر راہنما لنریشن فرنٹ لطیف ملک، سابق صدر یوکے زون حاجی راؤف، اعجاز ملک، بانی صدر لبریشن فرنٹ برطانیہ جبار بٹ اور بزرگ راہنما حاجی غلام سرور صاحب نے گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ مرحوم قائد کشمیری قوم کے ہیرو تھے بے شمار خوبیوں اور بے پناہ عظمتوں کے مالک تھے وہ پہلے اور واحد کشمیری ہیں جہنوں نے اقوام متحدہ کے اندر پریس کانفرنس کی اور کشمیر کاز کو اگے بڑھایا.
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے سینئر راہنما شوکت مقبول بٹ نے اپنے والد متحرم قاہد کشمیر شہید اعظم مقبول بٹ شہید کے قریبی ساتھی قاہد حریت امان اللہ خان صاحب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا ہمارے بزرگ ہمارے راہنما ہمارے رہبر اب اس دنیا میں نہیں رہیے لیکن جو راستہ جو منزل جو سمت وہ ہیمں دیے گے ہیں ہیمں اب زیادہ محنت زیادہ استقلال اور زیادہ شعور سے اس پر پہنچنے کی کوشش کرنی ہو گی بلاشبعہ امان اللہ خان کی جدوجہد کشمیر کی قومی آذادی اور وحدت کی بحالی کی جدوجہد تھی اور کشمیری قوم کے لیے ایک اثاثہ ہے اور ہم ان کے خواب کو ایک دن ضرور شرمندہ تابیر ہوگا
لوٹن کی سماجی و سیاسی شخصیت راجہ اکبر داد خان، سرگرم کمیونٹی راہنما ڈاکٹر یاسین، نیپ برطانیہ کے جنرل سیکٹری آصف مسعود، پاکستان مسلم لیک ن برطانیہ کے توقیر مرزا، پی ٹی آ ی ساوتھ انگلینڈ کے صدر حافظ طارق کونسلر طاہر ملک نے بھی قائد حریت کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا امان اللہ خان کشمیری قوم کے مصائب اور مشکلات کا خاتمہ چاہتے تھے اور اس کے لئے انہوں نے ساری زندگی مخلصانہ جدوجہد کی اور بلاشعبہ کشمیری قوم ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گی ہے
